20 جنوری، 2016، 11:00 AM

امریکہ کی 4 ریاستوں میں درجنوں اسکول بند

امریکہ کی 4 ریاستوں میں درجنوں اسکول بند

امریکہ کی 4ریاستوں میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر درجنوں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ میساچوسٹس کے سب وے اسٹیشن پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی 4ریاستوں میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر درجنوں اسکول بند کر دیے گئے ہیں جبکہ میساچوسٹس کے سب وے اسٹیشن پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی پولیس کے مطابق ریاست نیو جرسی ، میساچوسٹس ، ڈیلاویئر اور آئیووا میں متعدد اسکولوں کو بم کی دھمکی ملی۔ جس کے بعد اسکول کو خالی کرا لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق نیو جرسی میں 26اسکولوں کو فون پر بم کی دھمکی ملی جبکہ ایک اسکول کو فائرنگ کی دھمکی بھی دی گئی۔ میساچوسٹس میں ممکنہ بم حملوں اور فائرنگ کے خطرے کے پیش نظر ایک اسکول کو بند کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھمکی آمیز کالز کمپیوٹر فون نمبرز سے آئی تھی جنہیں ٹریس کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
ادھر مشرقی بوسٹن کے میرویک سب وے اسٹیشن میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعے کے بعد بلیو لائن سروس بند کردی گئی ہے۔میساچوسٹس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1861197

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha