مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے روسی ساختہ 5 عدد ایس 400 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹمز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میزائل سسٹمز کی مالیت 40کھرب بھارتی روپے ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روسی ساختہ یہ میزائل 400 کلومیٹر کی حد میں آنے والے طیارے ، اسٹیلتھ ہوائی جہاز ، میزائل اور ڈرون کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
بھارتی دفاعی مبصرین نےمیزائل سسٹمز کے حصول کو " گیم چینجر" قرار دیا ہے ۔اس کے علاوہ بھارت بہت جلد فرانس سے رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ بھی کرے گا جس کے تحت 5 ارب ڈالر کے فرانسیسی طیارے خریدے جائیں گے ۔ بھارت نے اس سے قبل روس سے ایک ارب ڈالر کا معاہدہ بھی کیا ہے جس کے تحت کیموف 226 ہیلی کاپٹر اپنے ملک میں تیار کرے گا جو ’’میک ان انڈیا‘‘ پالیسی کے تحت تیار کیے جائیں گے۔
بھارت نے روسی ساختہ 5 عدد ایس 400 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹمز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
News ID 1860418
آپ کا تبصرہ