مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نریندر مودی نے فوج کی مشترکہ کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اگرچہ خطے میں امن کے قیام کے راستے میں بھی مشکلات ہیں لیکن اس کے بہت زیادہ فائدے ہیں جب کہ آئندہ نسلوں کا مستقبل اسی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امن کی خواہش کو سامنے رکھتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان قومی سلامتی مشیروں کی سطح کے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کردیا ہے تاکہ دفاعی ماہرین ایک دوسرے کے سامنے بیٹھ کر صورت حال کا درست تجزیہ کرسکیں۔ نریندر مودی نے واضح کیا کہ امن کی اس کوشش میں بھارت اپنی سکیورٹی سے غافل نہیں اور وہ پاکستان کی دہشت گردی سے متعلق وعدوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔
News ID 1860338
آپ کا تبصرہ