9 دسمبر، 2015، 3:22 PM

اقتصادی ترقی افغانستان میں امن کا راستہ ہے، سشما سوراج

اقتصادی ترقی افغانستان میں امن کا راستہ ہے، سشما سوراج

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے سوا افغانستان میں امن کا کوئی راستہ نہیں ہے اور بھارت افغانستان میں امن کیلئے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی کے سوا افغانستان میں امن کا کوئی راستہ نہیں ہے اور بھارت افغانستان میں امن کیلئے تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تجارت کے فروغ کیلئے اقدامات کرنا ہونگے، بھارت افغانستان کی مصنوعات کی ترسیل کیلئے مدد فراہم کررہا ہے۔ اپنے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کو دہشتگردی کا مسئلہ درپیش ہے،دہشتگردی کا جم کر مقابلہ کرنے پر افغان عوام کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں، افغان عوام اور سیکیورٹی فورسز کا کردار قابل تعریف ہے۔افغانستان کو قبائل سے نہیں دہشتگردوں سے خطرہ ہے،ملک سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ افغانستان کی ذمہ داری ہے،افغانستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

News ID 1860180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha