مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی اور فرانس کے وزرائے داخلہ نے یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کے تحفظ کے معاملے میں استثنائی صورتوں میں رکن ممالک کی حاکمیت اعلیٰ کو محدود کرنے کی وکالت کی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر کے مطابق یورپی کمیشن کو ایک ایسا منصوبہ پیش کرنا چاہیے جس میں سرحدوں کی نگرانی کی ذمے داری فرونٹیکس کے سپرد کی جائے۔فرونٹیکس یورپی سرحدوں کے تحفظ کی تنظیم ہے۔ یہ بات جرمن وزیر نے برسلز میں یورپی وزرائے داخلہ کا اجلاس شروع ہونے سے قبل کہی۔ زیادہ تر یورپی ممالک اس سلسلے میں ایتھنز حکومت پر تنقید کر رہے ہیں کیونکہ سب سے زیادہ پناہ گزین یونان کے راستے ہی یورپ میں داخل ہو رہے ہیں۔
جرمنی اور فرانس کے وزرائے داخلہ نے یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کے تحفظ کے معاملے میں استثنائی صورتوں میں رکن ممالک کی حاکمیت اعلیٰ کو محدود کرنے کی وکالت کی ہے۔
News ID 1860076
آپ کا تبصرہ