28 اگست، 2015، 7:04 PM

سعودی عرب میں 45 داعش دہشت گرد گرفتار

سعودی عرب میں 45 داعش دہشت گرد گرفتار

سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ 45 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ 45 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

سعودی سکیورٹی فورسز کے مطابق گرفتار شدہ 40 دہشت گرد سعودی شہری ہیں جبکہ 5 دہشت گردوں کا تعلق مصر اور فلسطین سے ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب دوسرے ممالک میں داعش دہشت گردوں کی بھر پور مدد کررہا ہے لیکن سعودی عرب میں وہ داعش کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیتا ۔

News ID 1857722

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha