مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ماہرین کے مطابق ناخن کے رنگ اور ساخت ہماری صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں جن کو سامنے رکھ کر ہم اپنی بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔ انسانی جسم کے مختلف حصوں کی ساخت اور ان کے رنگوں کا انسانی سوچ، فکر اور صحت سے گہرا تعلق ہوتا ہے اسی لیے ایک تحقیق میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ناخن کے مختلف رنگ اور ساخت انسان کی صحت کے متعلق حیرت انگیز معلومات فراہم کرتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ناخن کے رنگ اور ساخت ہماری صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں جن کو سامنے رکھ کر ہم اپنی بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔
ناخن پر چیچک جیسے داغ: اگرآپ کے ناخن پر چیچک نما داغ ہیں تو اس کا تعلق ٹشو کی خرابی سے ہے جو ایلوپیسیا کا باعث بنتے ہیں۔
پیلے، موٹے اور بوسیدہ ناخن: جن لوگوں کے ناخن پیلے یا انتہائی سفید اور موٹے ہوتے ہیں ایسے افراد فنگل انفیکشن کا شکار ہوتے ہیں۔
پیلے اور مردہ ناخن: کچھ لوگوں کے ناخن پھیکے اورمردہ نظر آتے ہیں ایسے لوگ خون کی کمی کا شکار ہوسکتے ہیں جب کہ ایسے ناخن شوگر اور جگر کی بیماری کی بھی علامت ہے۔
ہلکی سیاہ لائن: اگر آپ محسوس کریں کہ آپ کے ناخن کی جڑ سے بدنما کالی لائن ابھرتی نظر آرہی ہے تو آپ کو رسولی ہو سکتی ہے یہ لائن عام طور پر کسی ایک ناخن بالخصوص انگوٹھے پر ابھرتی ہے۔
نیلے ناخن: کچھ لوگوں کے ناخن ہلکا نیلا شیڈ دیتے ہیں جو اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کا جسم مناسب آکسیجن حاصل نہیں کر پا رہا اور ایسے لوگ پھیپھڑوں اور دل کی بیماری کا شکار ہیں۔
ناخن کا نیچے سے موٹا اور مڑا ہونا: اگر ناخن کے کنارے پھیلے ہوئے اور انگلی کے پوٹوں کی جانب مڑے ہوئے ہوں ایسے افراد میں آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ ہے جو پھیپھڑوں کی بیماریوں کی علامت ہے ایسے افراد ہاضمے اور کان کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
بھربھرے ناخن: ایسے ناخن اس بات کی علامت ہے کہ یہ لوگ تیز کیمیکل کا استعمال کرتے ہیں۔
سفید لائنز: اگر آپ کے ایک سے زائد ناخن پر کئی سفید رنگ کی پٹیاں موئہرکے نظر آئیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کے گردے ٹھیک کام نہیں کر رہے جب کہ اس کے علاوہ یہ پروٹین کی کمی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
چھوٹی سرخ لائنز: لال یا براؤن رنگ کی لائنز کا ناخن پر آجانا اس بات کی علامت ہے کہ ایسا شخص خون کی کمی اور دل کی بیماری کا شکار ہے۔
چمچے کی شکل کے ناخن: کچھ لوگوں کے ناخن چمچے کی شکل کے لیکن نرم ہوتے ہیں جو ایسے فرد میں آئرن کی کمی اور جگر کی بیماری کو ظاہر کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ