مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی2روز دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئےہیں۔۔ ہندوستانی وزیر اعظم کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازع ختم کرنے کیلئے زمین کے لین دین کا معاہدہ ہوگا وزیر اعظم نریندر مودی پہلے سرکاری دورے پر ڈھاکہ ائر پورٹ پہنچے تو بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد نے ان کا استقبال کیا ،ہزاروں بنگلہ دیشی بھارت کی 50 سے زیادہ بستیوں میں آباد ہیں جبکہ بھارتی باشندے بنگلہ دیش کی تقریبا 100 بستیوں میں آباد ہیں،معاہدے سے ان ہزاروں لوگوں کو انتخاب کا حق حاصل ہوگا کہ وہ کہاں رہینگے،کئی دہائیوں سے یہ بستیاں دونوں ملکوں کے درمیان متنازع رہی ہیں۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی2روز دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئےہیں۔
News ID 1855634
آپ کا تبصرہ