مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے درمیان ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ان مذاکرات کے نتیجے میں سکیورٹی کونسل کی ایک نئی قرارداد کے ذریعہ ایران کے خلاف سکیورٹی کونسل کی تمام قراردادوں کو منسوخ کردیا جائے گا ۔ایران اورعالمی طاقتوں کےدرمیان جوہری مذاکرات کامیاب ہوگئے۔یورپی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی کے مطابق ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام اور پابندی ہٹانے پر بنیادی سمجھوتہ طے پا گیا ہے ،جوہری معاہدےکےاہم نکات پراتفاق ہواہے۔یورپی خارجہ پالیسی کی سربراہ کا مزید کہنا ہے کہ ایران کےساتھ جوہری معاہدےپراقوام متحدہ میں ووٹنگ ہوگی،ایران کو یورینیم افزودگی کی شرح کم کرنا ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ ایران کےجوہری تنازع کاحل تلاش کرلیاگیا ہے جس کے معاہدے کی دستاویزات 30جون تک تیار کی جائیں گی۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کے حل کیلئے فریم ورک طے پا چکا ہے جس پر گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ نے بھی رضا مندی ظاہر کردی ہے۔جرمنی کے وزیر خارجہ نے بھی فریقین کے درمیان رضا مندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عالمی قوتوں اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں معاہدے کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے۔ مذاکرات کی روشنی میں ایران جوہری تحقیق کو جاری رکھےگا لیکن ایٹم بم بنانے والے راستے سے دور رہے گا ایران پہہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اسے ایٹم بم بنانے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ایران ایٹم بم بنانا چاہتا ہے ایران اپنی جوہری تحقیق کو پرامن مقاصد کے لئے جاری رکھےگا ایران کے ایٹمی پروگرام پرنگرانی سخت کردی جا ئے گی ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر مذاکرات بہت کامیاب رہے ہیں۔ مذاکرات کی کامیابی پر اسرائيل اور سعودی عرب کو بہت زيادہ مایوسی ہوئی ہے کیونکہ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں نہیں چاہتے تھے کہ ایران اور گروپ 1+5 کسی اتفاق تک پہنچ سکیں۔

مہر نیوز/3 اپریل / 2015 ء : سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ 1+5 کے وزراء خارجہ کے درمیان ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ان مذاکرات کے نتیجے میں سکیورٹی کونسل کی ایک نئی قرارداد کے ذریعہ ایران کے خلاف سکیورٹی کونسل کی تمام قراردادوں کو منسوخ کردیا جائے گا ۔
News ID 1852736
آپ کا تبصرہ