16 فروری، 2015، 11:11 PM

ڈنمارک کے یہودیوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی پیشکش کو مسترد کردیا

ڈنمارک کے یہودیوں نے اسرائیلی وزیراعظم کی پیشکش کو مسترد کردیا

مہر نیوز/16 فروری/ 2015 ء : ڈنمارک کے یہودی شہریوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی جانب سے انہیں اسرائیل آنے کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈنمارک کے یہودی شہریوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی جانب سے انہیں اسرائیل آنے کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے گزشتہ روز ڈنمارک میں ایک شخص کے قتل اور یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے کے بعد ڈنمارک میں رہنے والےیہودیوں کو اسرائیل آنے کی پیش کش کی جسے انہوں نے مسترد کردیا ہے۔ ڈنمارک میں آباد یہودی کمیونٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کی پیشکش پر ان کے شکر گزار ہیں تاہم ڈنمارک ان کا ملک ہے اور دہشت گردی کے خوف سے وہ اسے چھوڑکر نہیں جاسکتے۔

News ID 1850129

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha