مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے شہر بیجنگ میں چین،روس اور بھارت کے سالانہ سہ فریقی مذاکرات کا آج آغاز ہوگیا ہے۔مذاکرات سے قبل بھارتی وزیرخارجہ نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی۔بیجنگ میں ہونے والی روس اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں بھارتی سکریٹری خارجہ سبرا منیم جے شنکر اور ترجمان وزارت خارجہ اکبر الدین بھی موجود تھے۔ بھارتی وفد نے روسی حکام سے باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔ چین ،بھارت اور روس کے مذاکرات میں تینوں ملکوں کے مشترکہ خارجہ امور پر بات ہوگی۔بھارتی وزیرخارجہ خصوصی طور پر چین کے صدر سے بھی ملاقات کریں گی۔

مہر نیوز/2 فروری/ 2015 ء : چین کے شہر بیجنگ میں چین،روس اور بھارت کے سالانہ سہ فریقی مذاکرات کا آج آغاز ہوگیا ہے۔
News ID 1849289
آپ کا تبصرہ