28 دسمبر، 2014، 10:46 PM

جواد ظریف

مذاکرات میں چین کے مثبت کردار کی تعریف

مذاکرات میں چین کے مثبت کردار کی تعریف

مہر نیوز/28 دسمبر/2014 : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے چین کے نائب وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی مذاکرات میں چین کے مثبت کردار کی تعریف اور قدردانی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ ژانگ مین نے تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی اور ایران و چين کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی مذاکرات میں چین کے مثبت کردار کی تعریف اور قدردانی کی ہے۔ ایرانی زیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور چین کے صدور نے شانگھای ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے نقشہ کو ترسیم کیا ہے اور اسی نقشہ کے مطابق ہمیں باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

News ID 1847047

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha