3 دسمبر، 2014، 2:25 PM

مرضیہ افخم

داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فوجی موجودگی پر مبنی خبروں کی تکذیب

داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فوجی موجودگی پر مبنی خبروں کی تکذیب

مہر نیوز/3 سمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے عراق میں داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فوجی موجودگی میں مبنی خبروں کی تکذیب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم  نے عراق میں داعش کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں فوجی موجودگی میں مبنی خبروں کی تکذیب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے اور عراق میں ایران کی فوج کی موجودگی پر مبنی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے یمن میں ایرانی سفیر کی رہاؤگا کے قریب خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں تمام ایرانی سفارتکار صحیح و سالم ہیں۔

News ID 1845526

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha