مہر خبررساں ایجنسی نے فلسین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں جارحیت اورغزہ کی ناکہ بندی جاری رہی توخطے میں ایک بار پھر لڑائی کا آغاز ہو سکتا ہے۔ حماس کےعسکری ونگ کے سر براہ ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں تصادم کی کوشش کر رہا ہے۔غزہ کی ناکہ بندی اور مزید یہودی بستیوں کی تعمیر طویل مدتی جنگ بندی کی کوششوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ اس سے ایک بار پھر لڑائی کا آغاز ہو سکتا ہے۔اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں دو سو نئے گھروں کی تعمیر کی منظوری پر امریکہ نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور فریقین کے درمیان امن مذکرات دوبارہ بحال کرنے پر زور دیا ہے ۔واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب اسراغيل کے حامی ممالک میں شامل ہیں جبکہ اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کے لئے انھوں نے القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گردوں تنظیموں کو تشکیل دےکر اسرائيل کو امن فراہم کردیا ہے اور اسرائیل مخالف ممالک میں بد امنی اور بحران پیدا کردیا ہے۔
مہر نیوز/14 نومبر/2014 : حماس نے اسرائیل کو خبر دار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں جارحیت اورغزہ کی ناکہ بندی جاری رہی توخطے میں ایک بار پھر لڑائی کا آغاز ہو سکتا ہے۔
News ID 1844360
آپ کا تبصرہ