26 اکتوبر، 2014، 1:42 PM

ترکی

استنبول میں امریکہ، کینیڈا، بیلجیم، فرانس اور جرمنی کے قونصل خانوں کو مشکوک لفافے موصول

استنبول میں امریکہ، کینیڈا، بیلجیم، فرانس اور جرمنی کے قونصل خانوں کو مشکوک لفافے موصول

مہر نیوز/26 اکتوبر/ 2014 ء :ترکی کے دارالحکومت استنبول میں امریکہ، کینیڈا، بیلجیم، فرانس اور جرمنی کے قونصل خانوں کو مشکوک لفافے موصول ہوئے ہیں جن میں پیلے رنگ کا پاؤڈر موجود تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت استنبول میں امریکہ، کینیڈا، بیلجیم، فرانس اور جرمنی کے قونصل خانوں کو مشکوک لفافے موصول ہوئے ہیں جن میں پیلے رنگ کا پاؤڈر موجود تھا۔ ترک حکام کے مطابق گزشتہ روز مشکوک پیکج موصول ہونے کے بعد ان قونصل خانوں کو خالی کرالیا گیا تھا۔ترک وزارت  صحت کے مطابق لفافوں میں موجود مشکوک پاؤڈر کو کھولنے والے کینیڈین قونصل خانے کے دس افراد کو احتیاطی طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے بھی استنبول میں اپنے قونصل خانے کو مشکوک لفافہ موصول ہو نے کی تصدیق کی ہے ۔ تر ک حکام کے مطابق قونصل خانوں کو ملنے والے پاوڈر کے مزید ٹیسٹ کیے جارہے ہیں ۔

News ID 1843037

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha