مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں سلفی وہابی دہشت گردوں کو امریکہ اور مغربی ممالک کا مزدور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک دہشت گردوں کے ذریعہ علاقہ میں عدم استحکام پیدا کرکے اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنا چاہتےہیں۔
شام کے صدر نے کہا کہ امریکہ اپنے مخالف ممالک کو مختلف بہانوں کے ذریعہ کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے اور وہ اپنے مخالف ممالک کے خلاف دہشت گردی کے ہتھیار سے استفادہ کررہا ہے شامی صدر نے کہا کہ امریکہ دہشت گردوں اور سلفی وہابی انتہا پسندوں کا حامی ملک ہے امریکہ شام اور رعاق میں دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے جبکہ سعودی عرب ان ہتھیاروں کی قیمت ادا کررہا ہے۔
اس ملاقات میں شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے شام کے صدارتی انتخابات کو کامیاب منعقد کرانے پر شام کے صدر اور شامی عوام کی تعریف کی۔
آپ کا تبصرہ