مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی طرف سے شمالی کوریا کو متعدد دھمکیوں کے بعد شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کے دھمکی کے دو دن بعد شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے۔اس سے قبل جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ شمالی کوریا چوتھے ایٹمی تجربہ کی تیاری کررہا ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اسے امریکہ کی طرف سے خطرہ لاحق ہے اس لئے ایٹمی تجربہ اس کے لئے ناگزير ہے۔ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ دشمن کو باز رکھنے کے لئے ایٹمی تجربہ ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ