مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ممتاز عالم دین آیت اللہ مسلم ملکوتی کے پیکر پاک کو آج صبح قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ان کی تشییع جنازہ میں مراجع عظام ، طلاب اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ آیت اللہ مسلم ملکوتی کے پیکر پر آیت اللہ سبحانی نے نماز جنازہ ادا کی۔ ان کی تشیع جنازہ میں آیت اللہ جوادی آملی، آیت سبحانی، اور اسی طرح آیت عظام بوشہری، شاہ آبادی، غروی اور حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ آیت اللہ مسلم ملکوتی کا جمعرات کے دن تہران کے ایک اسپتال میں 90 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا تھا ان کی عمر 90 برس تھی ۔آیت اللہ ملکوتی آذربائیجان میں کئی برس تک نمائندہ ولی فقیہ اور تبریز میں امام جمعہ کے عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے وہ حوزہ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین کے رکن بھی تھے آیت اللہ ملکوتی قم اور نجف اشرف کے حوزات علمیہ میں دینی تعلیم حاصل کرکے احتہاد کے درجہ پر پہنچے ، وہ کئی سال سے حوزہ علمیہ قم میں خارج فقہ و اصول کی تدریس میں مشغول تھے۔
آپ کا تبصرہ