8 اپریل، 2014، 4:13 PM

سید حسن نصراللہ

سلفی تکفیری، لبنان اور عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں

سلفی تکفیری، لبنان اور عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں

مہر نیوز/ 8 اپریل / 2014 ء :حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے اخبـار کے ساتھ گفتگو میں سلفی وہابی تکفیریوں کو لبنان ، عالم اسلام اور دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے اخبـار السفیر کے ساتھ گفتگو میں سلفی وہابی تکفیریوں کو لبنان ، عالم اسلام اور دنیا کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سلفی وہابی تکفیری اسلامی ممالک کو بری طرح نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کی اسرائيل پر کوئی توجہ نہیں ہے بلکہ وہ اسرائيل اور امریکہ کے اشاروں پر عراق ، شام، لبنان اور دیگر اسلامی ممالک میں تباہی و بربادی پھیلارہے ہیں  انھوں نے کہا کہ پورے عالم اسلام کو اسوقت سلفی وہابی تکفیریوں سے خطرہ لاحق ہے سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شامی پناہ گزینوں کا مسئلہ ایک قومی مسئلہ ہے اور انسانی اور اسلامی بنیادوں پر اپنےشامی کی مدد کرنا فریضہ سمجھتے ہیں۔سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ تکفیری لبنان کے لئے بھی خطرہ ہیں کیونکہ اسرائيل تکفیریوں کےذریعہ  شام کی طرح حزب اللہ کو بھی کمزور کرنے کی تلاش میں ہے لیکن حزب اللہ نے لبنان کے حالات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور لبنان کے حالات ہمارے کنٹرول میں ہیں۔ البتہ لبنان کو اسوقت اسرائیلیوں اور تکفیریوں دونوں کا خطرہ لاحق ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ حزب اللہ عنقریب لبنان کے صدارتی امیدوار کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کرےگا۔ انھوں نے مسئلہ فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین ہمارا اصلی مسئلہ ہے اور بیت المقدس کی آزادی اور آوارہ وطن فلسطینیوں کی وطن واپسی  تک ہم آرام سے نہیں بیٹھ سکتے اور مسجد الاقصی کو آزاد کراکر دم لیں گے۔

News ID 1834883

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha