4 مارچ، 2014، 4:13 PM

بل گیٹس

بل گیٹس نے پھر دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کر لیا

بل گیٹس نے پھر دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کر لیا

مہر نیوز/ 4 مارچ / 2014 ء :امریکہ میں مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا مقام حاصل کر لیا ہے۔ انہیں یہ مقام مالیاتی جریدے فوربز کی دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں دیا گیا ہے۔فوربز کے اندازوں کے مطابق اس سال بل گیٹس کی دولت اور اثاثوں کی مالیت 76 ارب ڈالر ہوگئی ہے جو کہ گذشتہ سال 67 ارب ڈالر تھی۔امریکی جریدے کے مطابق گزشتہ 20 برسوں میں 15 برس گیٹس دنیا کے سب سے امیر آدمی بنے ہیں۔

اس سال انھوں نے میکسیکو کے ٹیلی کام سیکٹر کے صنعت کار کارلوس سلم کی جگہ لی ہے جو اس فہرست میں اب دوسرے نمبر پر ہیں۔

فوربز کے مطابق اس وقت دنیا میں 1،645 ارب پتی ہیں اس سال کی فہرست میں 20 امیر ترین افراد میں وہی لوگ شامل ہو سکے ہیں جن کے اثاثے 31 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ ہیں جبکہ گزشتہ سال اس کے لیے 23 ارب ڈالر کے اثاثے کافی تھے۔

News ID 1833892

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha