31 اگست، 2013، 6:24 AM

شام

شام نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا امریکی دعوی بےبنیاد قراردیدیا

شام نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا امریکی دعوی بےبنیاد قراردیدیا

مہر نیوز/31 اگست /2013ء: شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بیان کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسے جان بوجھ کر حملے کا جواز بنا رہاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے سے متعلق امریکی وزیر خا رجہ جان کیری کے بیان کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسے جان بوجھ کر حملے کا جواز بنا رہاہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ شام میں لیے گئے نمونوں کے تجزیئے میں 2 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ شام پر امریکہ کے بےبنیاد الزام اور فوجی کارروائی کی دھمکی کے خلاف امریکہ سمیت پوری دنیا میں مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔ ترکی ،یونان، اٹلی، فرانس، برطانیہ ، پاکستان، مصر، تیونس، الجزآئر، عراق اور ایران میں امریکہ کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔ شام کے خلاف  امریکی، سعودی، ترکی اور قطری محاذ کو عالمی سطح پر زبردست شکست کا سامنا ہے۔
 

News ID 1827187

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha