مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نےشام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کردی ہے۔ ادھر امریکہ دہشت گردوں کو شکست سے بچانے کے لئے شام پر فوجی حملے کی تیاری کررہا ہے جبکہ برطانیہ نے بھی امریکہ کی اس سلسلے میں مدد کرنے کے لئے اپنے جہاز علاقہ میں روانہ کردیئے ہیں اور ادھر سعودی عرب اور بعض دیگر مسلمان ممالک امریکہ اور برطانیہ کو شام پر حملے کے لئےاکسا رہے ہیں سعودی عرب نے شام کے خلاف جنگ کے اخراجات امریکہ کو دینے کا وعدہ کیا ہے شام جو اسرائيل کے خلاف مقاومت کی علامت تھا اسے عرب ممالک امریکہ کے ذریعہ کمزور اور ختم کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں کیا سعودی عرب کی امریکہ کی حمایت اور شام کی مخآلفت اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت نہیں ؟ سعودی عرب اس سے قبل عراق اور افغانستان کے مسئلہ میں بھی اپنی خیانت آشکار کرچکے ہیں اور مصر کے بارے میں بھی سعودی عرب کی خیانت سب پر نمایاں ہوگئی ہے۔
شام
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق/ دہشت گردوں نے کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے
مہر نیوز/27 اگست /2013ء: اقوام متحدہ کے ماہرین نےشام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تصدیق کردی ہے۔ لیکن امریکہ اس کی ذمہ داری شامی حکومت پر عائد کرکے شام پر فوجی محلے کی تیاری کررہا ہے۔
News ID 1827019
آپ کا تبصرہ