21 اگست، 2013، 12:02 PM

پاکستان

سینیٹر رضا ربانی کی وزیرداخلہ چوہدری نثار پر سوالات کی بوچھاڑ

سینیٹر رضا ربانی کی وزیرداخلہ چوہدری نثار پر سوالات کی بوچھاڑ

مہر نیوز/21 اگست /2013ء: پاکستان میں اسلام آباد واقعہ پر سینیٹر رضا ربانی نے پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار پر سوالات کی بوچھاڑکردی ، رضا ربانی کے 17 سوالات پر وزیر داخلہ بوکھلاگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد واقعہ پر پیپلز پارٹی سینیٹر رضا ربانی نے پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار پر سوالات کی بوچھاڑکردی ، رضا ربانی کے 17 سوالات پر وزیر داخلہ بوکھلاگئے۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران اسلام آباد واقعے پر تحریک التواء پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ رضا ربانی نے اسلام آباد ڈرامے، اس کے انجام اور پولیس کی کارکردگی پر وزیر داخلہ سے 17سوالات پوچھ ڈالے جن میں سے کچھ اہم سوال یہ تھے۔ہائی سکیورٹی زون میں مسلح شخص کیسے داخل ہوا؟آپریشن کا انچارج کون تھا؟ واقعہ ہو رہا تھا اور چوہدری نثار لاہور جارہے تھے ، بطور وفاقی وزیر داخلہ وہ فوری واپس کیوں نہیں آئے ؟ موقع پر موجود افسران کو وزیر داخلہ نے کیا ہدایات دیں ؟ وفاقی وزیر داخلہ مسلح شخص کے دہشت گرد نہ ہونے کے نتیجے پر کیسے پہنچے؟ وفاقی وزیر داخلہ کو ملزم کی ذہنی بیماری ، نشے کے عادی ہونے اور پریشانی میں مبتلا ہونے کی اطلاع کس نے دی ؟ مسلح شخص 5 گھنٹوں تک فون پر کس سے رابطے میں رہا ؟ کیا وزیراعظم کو بھی فوری طور پر واقعہ کی اطلاع دی گئی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے واقعہ میں غیر ملکی ہاتھ اور بعض تنظیموں کے ملوث ہونے کا کہا ہے ، ان کے نام بتائے جائیں ؟سینیٹر رضا ربانی نے جب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو آڑے ہاتھوں لیا تو باقی ارکان سینیٹ بھی وزیر داخلہ کے خلاف بول پڑے ۔اے این پی کے سینیٹرعبد النبی بنگش نے کہا کہ وزیر داخلہ اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو رحمان ملک کو ڈیپوٹیشن پر لے لیں ، زمردخان نے بہادری سے مسلح شخص کا ڈرامہ ختم کرایا ورنہ یہ واقعہ المناک حادثے میں تبدیل ہوسکتا تھا ، انہوں نے طنزاً درخواست کی کہ وفاقی دارالحکومت کو 5 سال کے لیے لاہور منتقل کردیا جائے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کی آمد کے بعد دہشت گرد اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور طالبان دہشت گردوں کے حوصلے بہت بلند ہوگئے ہیں۔

News ID 1826713

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha