7 جون، 2013، 5:12 AM

آسٹریا

آسٹریا کا جولان سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان

آسٹریا کا جولان سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان

مہر نیوز/7 جون /2013ء:شام کے علاقہ جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد آسٹریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جولان کراسنگ پر تعینات اقوام متحدہ کے مشن سے اپنے فوجی واپس بلا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج اور دہشت گردوں  کے درمیان جھڑپوں کے بعد آسٹریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جولان کراسنگ پر تعینات اقوام متحدہ کے مشن سے اپنے فوجی واپس بلا رہا ہے۔جولان پر اقوام متحدہ کے مشن میں ایک تہائی سے زیادہ آسٹریا کے فوجی ہیں۔جولان پر اقوام متحدہ کا مشن اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کر رہا ہے۔

اس سے قبل شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے حکومتی فورسز کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد جولان کراسنگ پر قبضہ کر لیا تھا۔ لیکن شامی فوجیوں نے جولان کراسنگ پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔ سلفی وہابی دہشت گردوں کو اسرائیلی فوجیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ سلفی وہابی جو اللہ  اور اللہ کے رسول (ص) سے مدد مانگنے کے قائل نہیں وہ شامی حکومت کے خلاف امریکہ اور اسرائیل سے مدد مانگ رہے ہیں۔

News ID 1823035

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha