مہرخبررساں ایجنسی نے سپاہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل احمد وحیدی نےفوجی سپاہیوں کے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی ، پیشرفت اور امن و سلامتی میں سپاہیوں کا اہم کردار ہے۔ انھوں نے حضرت علی (ع) کی طرف سے سپاہیوں کو قوم کا مضبوط و مستحکم قلعہ قراردینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سپاہی ملک و قوم اور اسلامی و دینی عزت کا اصلی سرمایہ ہیں جوملک و قوم کی حفاظت کے لئے ہمیشہ آمادہ رہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ایران کے سپاہی بہترین شرائط میں ہیں اور وہ ہر لحاظ ملک و قوم کا دفاع کرنے کے لئے تیارہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی سپاہیوں کا ملک کی سلامتی اور آرام و سکون میں اہم کردار ہے۔ اور ایرانی سپاہیوں کی پشت پر ایرانی قوم کا مضبوط اور مستحکم ہاتھ ہےجو اسلام کی عزت اور حفاظت کے لئے کوشاں ہے۔
مہر نیوز/22 مئی /2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نےفوجی سپاہیوں کے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی ترقی ، پیشرفت اور امن و سلامتی میں سپاہیوں کا اہم کردار ہے۔
News ID 1822283
آپ کا تبصرہ