19 مئی، 2013، 12:49 AM

ترکی

ترک حکومت کی شام مخالف معاندانہ پالیسیوں پر ترک عوام سراپا احتجاج

ترک حکومت کی شام مخالف معاندانہ پالیسیوں پر ترک عوام سراپا احتجاج

مہر نیوز/19 مئی /2013ء:ترکی میں حکومت مخالف مظاہرہ کرتے ہوئے لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں مظاہرین ترکی حکومت کی شام مخالف معاندانہ اور امریکہ نواز پالیسوں کی مذمت کررہے ہیں مظاہرین اور پولیس میں شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں حکومت مخالف مظاہرہ کرتے ہوئے لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں  مظاہرین ترکی حکومت کی شام مخالف معاندانہ اور امریکہ نواز پالیسوں کی مذمت کررہے ہیں مظاہرین اور پولیس  میں شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ترکی حکومت علاقہ میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں پر عمل کررہی ہے مظاہرین نے ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے خلاف نعرے لگائے اور امیرکہ و اسرائیل کی تقلید کرنے پر انھیں خبردار کیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے شہر ریحانلی میں دہشت گردوں نےتین بم دھماکوں میں  50 افراد کو قتل کردیا تھا جس کے بعد ترکی میں حکومت کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر لوگ ترکی حکومت کی شدید مذمت کررہے ہیں۔

News ID 1822040

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha