مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری چینی حکام سے بات چيت کے لئے آج چین پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ میں چینی صدر ژان جن پنگ سے ملاقات میں جان کیری نےکہا کہ جزیرہ نما کوریا کے حالات اس وقت خطرناک ہیں،کچھ اہم مسائل کے ساتھ یہ مشکل وقت ہے،جس میں چین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا،ایران ،شام ،وسط ایشیا اور دنیا بھر کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کا نیا تاریخی دور شروع ہو گیا ہے۔
مہر نیوز/13 اپریل /2013ء: جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری چینی حکام سے بات چيت کے لئے آج چین پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1819956
آپ کا تبصرہ