پاکستان میں سلفی وہابیوں کے بھیانک جرائم کےخلاف حوزہ علمیہ قم میں احتجاجی مظاہرہ

مہرنیوز۔ 8 مارچ/ 2013ء: پاکستان میں سلفی وہابیوں کے ہولناک ، وحشیانہ اور بھیانک جرائم اور شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کل حوزہ علمیہ قم اور دیگر حوزات علمیہ میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جارہے ہیں حوزات علمیہ میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا گيا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف کل حوزہ علمیہ قم اور دیگر حوزات علمیہ  میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے تمام حوزات علمیہ میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا گيا ہے۔ حوزہ علمیہ قم میں مراجع کرام اور آیات عظام وحید خراسانی، مکارم شیرازی، جوادی آملی ، نوری ہمدانی ، صافی گلپائگانی اورحوزہ علمیہ کے ممتاز اساتید نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے قم میں مسجد اعظم میں احتجاجی اجتماع منعقد ہوگا جس میں پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف  سلفی وہابیوں کے ہولناک ، وحشیانہ اور بھیانک جرائم کی مذمت کی جائے گی۔

News Code 1818458

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =