مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکہ میں 53بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمتی قرارداد روکنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر نے کہا کہ امریکی سفیر نے سلامتی کونسل میں دمشق میں بم دھماکوں میں 53 بیگناہ افراد کی ہلاکتوں کی مذمتی قرارداد روک کر دہشتگرد حملوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ روس نے پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں مذمتی قرارداد کی تجویز پیش کی تھی ۔
مہرنیوز۔23 فروری 2013ء: روس نے سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکہ میں 53بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمتی قرارداد روکنے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گرد حملوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔
News ID 1817683
آپ کا تبصرہ