14 دسمبر، 2012، 4:06 PM

سید احمد خاتمی

عالمی سطح پر امریکہ کے ہولناک جرائم اورانسانی حقوق کی پامالی

عالمی سطح پر امریکہ کے ہولناک جرائم اورانسانی حقوق کی پامالی

مہر نیوز/ 14 دسمبر/ 2012ء: تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطیب نے عالمی سطح پر امریکہ کے ہولناک جرائم کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کو سب سے زيادہ پامال کرتا ہے اور عراق، افغانستان، شام ، فلسطین اور افریقہ انسانیت کے خلاف امریکی بربریت کا واضح ثبوت ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں آج نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں منعقد ہوئی جس  میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی، تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے خطیب نے عالمی سطح پر امریکہ کے ہولناک جرائم کی تشریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کو سب سے زيادہ پامال کرتا ہے اور عراق، افغانستان، شام ، فلسطین اور افریقہ  انسانیت کے خلاف امریکی بربریت کا واضح ثبوت ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرکے امریکہ ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن ایرانی قوم نے ایران کے خلاف دشمن کی اقتصادی جنگ میں بھی استقامت اور پائدارای کا شاندار ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کے باوجود سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی امریکی ڈرون طیاروں کو یکے بعد دیگرے شکار کررہے ہیں۔خطیب جمعہ نے آئندہ صدارتی انتخابات میں اخلاق اور ادب کو ملحوظ رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران اسلامی اخلاق کی رعایت سب پر لازمی ہے۔

News ID 1765999

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha