14 نومبر، 2012، 10:25 AM

پاکستان

پاکستانی سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا

پاکستانی سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کردیا

مہر نیوز/ 14 نومبر/ 2012ء:پاکستانی سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس میں سوئس حکام کو خط لکھنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کر کے کارروائی ختم کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے این آر او عمل درآمد کیس میں سوئس حکام کو خط لکھنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کر کے کارروائی ختم کر دی ہے۔این آراو عمل درآمد کیس کے سلسلے میں وزیراعظم توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق سوئس حکام کو خط بھجوا دیا گیا ہے۔متعلقہ دستاویزات جنیوا میں پاکستان کے سفیر کو بھی بھجوا ئی گئیں،9نو مبر کو خط سوئس حکام کو موصول ہو گیا۔ وزیر قانون نے اِس موقع پر خط سے متعلق دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کیں اور کہا کہ عدالتی حکم پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کر دیا ہے۔اب وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس ڈسچارج کیا جائے اوراُن کے خلاف عدالتی کارروائی ختم کی جائے۔سپریم کورٹ نے اپنے آرڈر میں کہا کہ بظاہر این آر او فیصلے کے پیراگراف 178پر عمل درآمد ہو گیا ہے لہٰذا وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس خارج کیا جاتا ہے۔وزیر قانون نے وزیراعظم کے خلاف نوٹس خارج کرنے پر عدالت کا شکریہ ادا کیا۔

News ID 1743458

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha