17 مارچ، 2012، 6:34 PM

لاریجانی

اسرائيل میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے

اسرائيل میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں ہے

مہر نیوز- 17 مارچ 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں اسرائيل کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے کی اسرائيل میں ہمت نہیں ہے کیونکہ اسرائيل کو اپنی جان پیاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بیت المقدس جانے والے ایشیائی کارواں سے خطاب میں  حزب اللہ لبنان کے ہاتھوں اسرائيل کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے کی اسرائيل میں ہمت نہیں ہے کیونکہ اسرائيل کو اپنی جان پیاری ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے مختلف پہلو ہیں جن میں ایک پہلوبیت المقدس کا ہے جو مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اسرائيل کئی برسوں سے بیت المقدس کو یہودی بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے اور اسرائیل کا یہ اقدام تمام مسلمانوں کی براہ راست توہین ہے اور فلسطین کا یہ پہلو پورے عالم اسلام سے متعلق ہے۔

لاریجانی نے کہا کہ بیت المقدس کا مسئلہ مسلمانوں کے اتحاد کے بغیر حل نہیں ہوگا، فلسطین کے عوام کو اپنی سرزمین پر زندگی کرنے کا حق ہے اوریہ اس مسئلہ کا انسانی پہلو ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ مسلمانوں کی صفوں میں اپنے بعض نوکر اور مزدور حکام کے ذریعہ اختلاف ڈال کر مسئلہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑي رکاوٹ پیدا کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نے بعض عرب ممالک میں بعض ایسے  خاندانوں کو مسلمانوں کے سر پر مسلط کررکھا ہےجن کو اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں کوئی فکر ہی نہیں ہے اور وہ مسلمانوں کا تمام سرمایہ امریکہ اور اسرائيل کی جیب میں ڈال رہے ہیں۔ لاریجانی نے کہا کہ علاقہ میں جاری اسلامی بیداری کو علاقائي عرب حکام، امریکہ اور اسرائیل کے حق میں موڑنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

لاریجانی نے کہا کہ آج مصر ، تیونس۔ یمن اور لیبیا میں  امریکہ نواز ڈکٹیٹر ختم ہوچکے ہیں اور امریکہ نواز نوکروں کا جب علاقہ سے خاتمہ ہوجائے گا اس وقت بیت القدس بھی آزاد ہوجائےگا اور فلسطین کے مظلوم عوام اپنے گھروں میں آرام و سکون سے آباد ہونگے۔

News ID 1561949

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha