مہرخبررساں ایجنسی نے المنار ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار الجعفری نےسعودی عرب کے مشرقی علاقہ قطیف میں سعودی حکومت کے وحشیانہ مظالم پر شدید تنقید کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ قطیف کے مظلوم عوام کی فریاد سنیں اوربحرین سے سعودی فوجیوں کے انخلا پر اپنی توجہ مبذول کریں۔
انھوں نے کہا اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نمائندے نے شام میں فوجیں بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سعودی عرب خود قطیف میں بےگناہ عوام کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری کو قطیف کے علاقہ میں سعودی عرب کے جرائم پر توجہ مبذول کرنی چاہیے ۔ انھوں نے سعودی عرب اور قطر کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور سعودی عرب کے نمائندے ایسی بےہودہ باتیں کرتے ہیں کہ جیسے شام اقوام متحدہ کا رکن ملک ہی نہیں ہے اور سعودی عرب اور خلیجی ریاستیں شام میں امن قائم کرنے کی کوشش کررہی ہیں انھوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کی پیروی کرنے پر قطر اور سعودی عرب کو شرم آنی چاہیے اور انھیں اپنے آپ کو مسلمان کہلانے کا حق حاصل نہیں ، یہ منافق ہیں جو مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شام کو جمہوریہ عربیہ کہا جاتا ہے نہ جمہوریہ عربیہ اسدیہ ، جبکہ عربستان کا نام ہی آل سعود منفور کے نام سعودی عرب پڑ گیا ہے جہاں جمہوریت اور آزادی کا کوئی تصور بھی نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ