مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں پر زوردیا ہے کہ وہ اسلامی ممالک سے سامراجی طاقتوں کو باہر نکال دیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ ہر جگہ مسلمانوں کی توہین و تذلیل کررہا ہے اور امریکہ مسلمانوں کو ان کے گھروں میں آ قتل عام کررہا ہے اور اب اس نے مسلمانوں کے مقدسات اور قرآن کریم کی توہین کا آغاز بھی کردیا ہے انھوں نے کہا کہ جب تک مسلمان امریکہ کو سزا نہیں دیں گے تب تک امریکہ مسلمانوں کے خلاف اپنے جرائم سے باز نہیں آئےگا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں نے قرآن کریم کی بے حرمتی کرکے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے احساسات کو مجروح کیا ہے انھوں نے امریکہ کے خلاف افغانستان کے مسلمانوں کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا اس سلسلے میں امریکی حکام کی عذر خواہی کافی نہیں ہے بلکہ خاطی فوجیوں کو سزا ملنی چاہیے آیت اللہ مکارم شیرازی نے امریکہ کی ہمراہی اور تعاون کرنے اور قرآن کریم کی بے حرمتی پر سکوت اختیار کرنے پر سعودی عرب کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی انھوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکہ اور صہیونیوں کے ساتھ ملکر مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ