مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس میں امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ حکام کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقہ میں عوامی بیداری کو قتل عام اور فوجی کودتا کے ذریعہ ختم نہیں کیا جاسکتا، حکام کو عوامی ارادوں کے سامنے تسلیم ہوجانا چاہیے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت اسلامی وحدت کانفرنس کی تقریب کا آغاز تہران میں سربراہی اجلاس کے ہال میں ہوا ، لاریجانی نے کانفرنس سے کے شرکاء سے خطاب میں پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) اسوہ حسنہ ہیں اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور بیداری کی سب سے بڑی علامت ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مسلمان باہمی اتحاد کے ذریعہ اپنے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرسکتے ہیں انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کے لئے سب سے بڑی مشکل وہ حکام ہیں جو امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ ہیں اور اپنی قوموں اور اسلام کے بجائے امریکی اور اسرائیلی مفادات کے لئے کام کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ امت اسلامی میں بیداری پیدا ہوچکی ہے اور مسلمانوں میں امریکی مکر و فریب کو درک کرنے کی صلاحیت پیدا ہوگئی ہے اور مسلمان ، امریکہ و اسرائیل سے وابستہ حکمرانوں کو اب اپنے ممالک سے نکالنے اور اقتدار سے الگ کرنے کے لئے کمر بستہ ہوگئے ہیں اور اللہ تعالی اس کام میں ان کی مدد اور نصرت فرمائے گا انھوں نے کہا کہ امریکہ مصری عوام کے اسلامی انقلاب کو منحرف کرنے کی تلاش و کوشش میں ہے لیکن مصری عوام نے اپنی بیداری اور ہوشیاری کا ثبوت دیا ہے اور مصری عوام باہمی اتحاد کے ذریعہ امریکی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے بین الاقوامی اسلامی وحدت کانفرنس میں امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ حکام کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ علاقہ میں عوامی بیداری کو قتل عام اور فوجی کودتا کے ذریعہ ختم نہیں کیا جاسکتا ،حکام کو عوامی ارداوں کے سامنے تسلیم ہوجانا چاہیے۔
News ID 1257287
آپ کا تبصرہ