مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزير اعظم سترہ دسمبرکو پاکستان کا دورہ کریں گے اس دورے میں وہ کئي اقتصادی اور تجارتی معاہدوں پر دسخط کریں گے۔سترہ دسمبر سے شروع ہونے والے چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان میں کئی اہم معاہدوں پر دست خط کے علاوہ تجارت کو بھی فروغ ملنے کا امکان ہے۔پاکستان کے تین روزہ دورے میں چینی وزیر اعظم وین جیا بؤ، صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دوسرے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ چین سے 150 کاروباری افراد بھی پاکستان کا دورہ کریں گے جس سے دونوں ممالک کے کاروباری افراد میں تعاون بڑھے گا اور توقع ہے کہ 20 ارب ڈالرمعاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ پاکستان میں پہلے ہی 20 ارب ڈالر کے مختلف منصوبے چین کے تعاون سے تکمیل تک پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ مزید 14 ارب ڈالر کے منصوبے جاری ہیں۔چینی وزیر اعظم پاکستانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ پاکستانی وزارت خارجہ نے چین کو پاکستان کا سچا اور قابل اعتماد دوست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام چینی وزیر اعظم کے استقبال کا گرم جوشی سے انتظار کر رہے ہیں۔
چین کے وزير اعظم سترہ دسمبرکو پاکستان کا دورہ کریں گے اس دورے میں وہ کئي اقتصادی اور تجارتی معاہدوں پر دسخط کریں گے۔
News ID 1210571
آپ کا تبصرہ