مہر خبررساں ایجنسی نے پریس ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے امریکہ میں انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے جس پر امریکی کانگریس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کونسل سے خارج ہونے کی دھمکی دی ہے۔اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل نے کل امریکہ میں انسانی حقوق کی فائل کا جائزہ لیا اور واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں جواب دے۔ اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل 47 ممالک پر مشتمل ہے اور ہر سال اس کے ایک سوم ارکان تین سال کی مدت کے لئے منتخب ہوتے ہیں کونسل نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی ہورہی ہےحقوق انسانی کونسل کی جانب سے امریکی حکومت کو نسل پرستی ، غیر قانونی شکنجوں ، امریکی فوجیوں کی عراق و افغانستان اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں شہریوں سے بد رفتاری اور غیر انسانی سلوک اور حبس بے جا کے الزامات کا سامنا ہے۔ حقوق انسانی کونسل امریکہ میں انسانی حقوق کی فائل کا تین ماہ تک جائزہ لے گی اور امریکہ کی طرف سے جواب ملنے کے بعد اس کی رپورٹ کو شائع کرےگی۔
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل کی سخت تنقید پر امریکی کانگریس کی شدید برہمی
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے امریکہ میں انسانی حقوق کی وسیع خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے جس پر امریکی کانگریس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کونسل سے خارج ہونے کی دھمکی دی ہے۔
News ID 1186244
آپ کا تبصرہ