20 جون، 2010، 12:45 PM

وزیر اعظم ڈومینیک

ایران کے بارے میں فرانس کی پالیسی پر شدید تنقید

ایران کے بارے میں فرانس کی پالیسی پر شدید تنقید

فرانس کے سابق وزیر اعظم نے سن 2012 ء میں فرانس کے صدارتی انتخابات میں نیکلا سرکوزی کامقابلہ کرنے کے لئے ایک نئی پارٹی تشکل دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اخبار الحیات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے سابق وزیر اعظم نے سن 2012 ء میں فرانس کے صدارتی انتخابات میں نیکلا سرکوزی کامقابلہ کرنے کے لئے ایک نئی پارٹی تشکل دی ہے۔ فرانس کے سابق وزیر اعظم  ڈومینیک نے نئی پارٹی میں شامل ہونے کے لئے دوسری پارٹیوں کے لئے راستہ کھلا رکھا ہے کل پیرس میں  6  ہزار افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے سابق وزير اعظم نے موجودہ صدر کی بین الاقوامی سطح پر پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کو امریکہ کی تقلید ختم کرنی چاہیے انھوں نے کہا کہ فرانس نے اپنے فوجیوں کو افغانستان روانہ کیا لیکن اب واپس بلانے کی ہمت نہیں ہے۔ڈومینیک نے مشرق وسطی ، عراق فلسطین اور ایران کے بارے میں  فرانسیسی صدر نیکلا سرکوزی کی پالیسیوں کو فرانس کے لئے شرم آور قراردیا ہے۔

News ID 1103995

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha