خبر رساں ايجنسي مہر نے ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پي آئي اے كے ترجمان كے مطابق رات نو بجے پي كے سات سو تينتاليس پرواز ، جس نے رياض كے ليے لاہور ائر پورٹ سے پرواز كي ليكن دس منٹ كے بعد كنٹرول ٹاور كو پتا چلا كہ جہاز كے ايك انجن ميں آگ لگي ہوئي ہے جس پر كپتان نے جہاز ساڑھے نو بجے واپس لاہور ائر پورٹ پر اتار ليا
پي آيي اے كے ترجمان كا كہنا ہے كہ جہاز اور مسافروں كو خيريت سے ايرپورٹ پر اتار ليا گيا جہاز ميں دو سو چودہ مسافر سوار تھے
پي آئي اے كے مطابق ان مسافروں كو جلد ہي دوسرے جہاز كے ذريعے رياض روانہ كرديا جا? گا
آپ کا تبصرہ