مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق المسیرہ چینل نے خبر دی ہے کہ یمنی مسلح افواج نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں اسرائیلی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی زیرملکیت دو کشتیاں یونٹی اکسپلورر اور نامبرناین کو باب المندب سے گزرنے کے دوران حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایک کشتی پر میزائل جب کہ دوسرے پر ڈرون حملہ کیا گیا عبدالملک الحوثی کے حکم اور یمنی عوام کی اپیل کے مطابق ہونے والے حملے کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حملے بند ہونے تک بحیرہ احمر اور عربین سی میں اسرائیلی کشتیوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
جنرل یحیی سریع نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی زیرملکیت کشتیاں ہمارا جائز ہدف ہیں۔