مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر نے لاطینی امریکہ کی تحریک آزادی کے رہنما کی قبر پر حاضری دی اور وینزویلا کے اس سیاست دان کی قبر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے وینزویلا کے سرکاری دورے کے پہلے پروگرام میں، اس ملک کے دارالحکومت کراکس میں "سائمن بولیوار" کے مقبرے پر حاضری دی اور لاطینی امریکہ کی تحریک آزادی کے رہنما اور سیاست دان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
ایرانی صدر نے لاطینی امریکہ کی آزادی کی تحریکوں کے رہنما سائمن بولیور کی یادگاری کتاب میں یاداشت کے طور پر دستخط بھی کئے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سائمن بولیور، 19ویں صدی میں جنوبی امریکہ میں وجود میں آنے والی آزادی کی تحریکوں کے رہنما تھے اور وہ وینزویلا، بولیویا، کولمبیا، ایکواڈور، پیرو اور پاناما جیسے ممالک کے لوگوں کو ہسپانوی سلطنت کے استعمار سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوئے تھے۔