مہر خبررساں ایجنسی، دینی ڈیسک؛ حجاج کرام اس قبلہ کو دیکھنے کیلئے برسوں سے انتظار کر رہے ہوتے ہیں جس کی طرف رخ کر انہوں نے عمر بھر نمازیں ادا کیں ہیں۔
ان حجاج کرام نے پرواز کیلئے لحظہ شماری کی تھی اور آج ان کا خواب خانۂ خدا کو دیکھتے ہی پورا ہو گیا ہے۔
حج کے دوران، مسجد الحرام کی دیواروں کے پیچھے جب میر کارواں آخری ہدایات کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ حجاج کرام اپنا سر جھکا لیں تاکہ ان کی پہلی نظر جب خانۂ خدا پر پڑے تو ان پر عجیب کیفیت طاری ہو اور شوق پرواز میں مزید اضافہ ہو۔ حجاج کرام جب پہلی نگاہ خانۂ خدا پر ڈالنا چاہتے ہیں تو ان کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو جاتی ہیں۔
حجاج کرام باب السلام کی سیڑھیاں جلدی جلدی چڑھتے ہیں، حتیٰ الامکان دوڑنا بھی چاہتے ہیں، لیکن حجاج کرام کا جمع غفیر اس بات کی اجازت نہیں دیتا اور وہ جمع غفیر کے باعث آہستہ آہستہ مقام ابراہیم علیہ السّلام تک پہنچنے کیلئے شوق و ذوق سے آگے بڑھتے ہیں۔