ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی جو اس وقت پانی کی ترسیل کے منصوبے کا افتتاح کرنے، علمائے کرام اور عوام کے مختلف طبقات سے ملاقات کے لیے سنندج گئے ہوئے ہیں، ان کا صوبے میں ولی فقیہ کے نمائندے، اہل سنت کے امام جمعہ اور گورنر نے استقبال کیا۔
صدر رئیسی کے دورہ کردستان کے دوران آزاد ڈیم کے واٹر ٹرانسفر سسٹم سے سنندج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تک پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا گیا۔
آیت اللہ رئیسی صوبے کے علماء اور عوام کے مختلف طبقات سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ