ایران کے شہر ساوہ کا انار اپنی خاص خصوصیات جیسے کہ اچھا ذائقہ، کھٹا میٹھا پن، لمبی شیلف لائف وغیرہ کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے اور خزاں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی اس سرخ یاقوت کی کٹائی دنیا کے انار کی پیداوار کے قطب سے شروع ہوجاتی ہے۔

انار واحد پھل ہے جسے سال کے ہر موسم میں کھانے کا دل چاہتا ہے۔ ایک ایسا لذیذ پھل جس کے یاقوت کی رنگت والے دانے ہر شخص کی آنکھوں کو خیرہ کردیتے ہیں اور جس کے مختلف ذائقوں سے ہر شخص کے منہ میں پانی آجاتا ہے۔ اس لذیذ اور خصوصیت والے پھل کی کٹائی خزاں کے موسم ہوتی ہے۔ انار اس کی متعدد خصوصیات کی وجہ سے مختلف مذاہب نے اس کے درخت کی کاشت اور اس کے پھل کے استعمال کی سفارش کی ہے۔

دنیا میں انار کی پیداوار والے ملکوں کے درمیان ایران کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں انار کی اعلیٰ ترین اور سب سے زیادہ پیداوار کی جاتی ہے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha