-
علی لاریجانی کی صدر پوٹن سے ملاقات، رہبر انقلاب کا پیغام پہنچایا
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے روسی صدر کو رہبر معظم کا خصوصی پیغام پہنچایا۔
-
ایران نے فلسطین کی حمایت میں عظیم قربانیاں دی ہیں، سید عبدالملک الحوثی
انصار اللہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران نے دباؤ کے باوجود مسئلہ فلسطین کے لیے ثابت قدمی اور فداکاری کی مثال قائم کی اور شہید قاسم سلیمانی جیسے کمانڈروں کو قربان کیا۔
-
صہیونی حملہ، یمنی چیف آف اسٹاف جنرل محمد الغماری شہید، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، یمنی فوج
یمنی مسلح افواج نے صہیونی حملے میں جنرل العمارہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہید الغماری راہِ قدس کے قافلے کے عظیم سپاہی تھے، ان کی قربانی دشمن کے خلاف مزاحمت کو مزید مضبوط کرے گی۔
-
غزہ میں جنگ بندی نسل کشی کے خاتمے کے لئے امید کی کرن ہے، عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غیر وابستہ تحریک عالمی انصاف، خودمختاری اور کثیر قطبی نظام کے قیام کی جدوجہد کا مظہر ہے، ایران فلسطین کی آزادی اور عالمی اداروں میں اصلاحات کا حامی ہے۔
-
عبدالباری عطوان کی مہر نیوز سے گفتگو:
مشرق وسطی طویل جنگ کے دہانے پر، امریکہ و اسرائیل کا پیداکردہ بحران عشروں تک جاری رہ سکتا ہے
مشرق وسطی کے امور کے ماہر کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ بندی انتہائی نازک ہے۔ اسرائیل کے منفی ریکارڈ کے باعث خطے میں پائیدار امن کی امید کم ہے اور خطہ مزید عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔
-
اسنپ بیک میکانزم، غیر جانبدار تحریک کے اراکین کی ایران کی حمایت
غیر جانبدار تحریک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں اسنپ بیک پر ایران کے مؤقف کی بھرپور تائید، قرارداد 2231 کو مؤثر قرار دے کر امریکہ و اسرائیل کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔
-
جنگ بندی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم فلسطین کے دیرینہ مسئلے کو فراموش کر دیں، علامہ حسنین گردیزی
مجلس علمائے مکتبِ اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مرکزی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسرائیل و فلسطین تنازعے پر حالیہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔
-
فلسطینی مجاہدین نے ہمارے ساتھ انسانی سلوک کیا، صہیونی فوجی اسیر کا اعتراف
حماس کی قید سے آزاد ہونے والے صہیونی فوجی اسیر نے اعتراف کیا کہ فلسطینی مجاہدین نے اس کے ساتھ مکمل انسانی سلوک روا رکھا۔
-
چین کے خلاف کسی نئے بلاک کا حصہ نہیں بنیں گے، ماسکو کا دوٹوک اعلان
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے واضح کیا ہے کہ ماسکو کبھی بھی واشنگٹن کے ساتھ مل کر چین کے خلاف اتحاد تشکیل نہیں دے گا۔
-
امریکہ اور اسرائیل سے نہیں ڈرتے، مضبوط نظام تعلیم ہی ترقی کی کنجی ہے، صدر پزشکیان
صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران کو تعلیمی میدان میں خودکفیل بنائیں گے، ہر بچہ بہترین تعلیم کا حقدار ہے، داخلی اتحاد سے ہر چیلنج پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
-
طوفان الاقصیٰ کے شعلے کبھی نہیں بجھیں گے، حماس کا پیغام استقامت
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے شہید یحییٰ سنوار کی پہلی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ "طوفان الاقصیٰ" کی شعلے کبھی خاموش نہیں ہوں گے، اور شہید رہنماؤں کا خون مزاحمت کے راستے کو مزید مضبوط بناتا رہے گا۔
-
دفاعی تیاریاں بڑھانے اور سرحد پر دفاعی زون بنانے کی اشد ضرورت ہے، مادورو
ونزوئیلا کے صدر نکولاس مادورو نے امریکہ کی حالیہ دھمکیوں اور سی آئی اے کی خفیہ سرگرمیوں کے بعد اعلان کیا ہے کہ ملک اپنی جامع دفاعی تیاریوں کو دوگنا کرے گا اور سرحدی ریاستوں میں نئے دفاعی زون قائم کیے جائیں گے۔
-
غزہ میں بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کی تعیناتی کے لیے ٹرمپ کی کوششیں تیز، مزاحمتی گروہوں کی ممخالفت
ٹرمپ انتظامیہ کے دو سینئر مشیروں نے بتایا ہے کہ امریکہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کے قیام پر مشاورت کر رہا ہے، تاہم فلسطینی مزاحمتی گروہ اس منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔
-
ملبے تلے سے صہیونی قیدیوں کی لاشوں کا نکالنا بھاری مشینری کے بغیر ناممکن، القسام
عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے تمام زندہ صہیونی قیدی اور مرے ہوئے قیدیوں کی لاشیں حوالے کر دی ہیں۔ باقی اجساد ملبے تلے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے خصوصی آلات اور وقت درکار ہے۔
-
جوہری پروگرام محض بہانہ ہے، مذاکرات کے حامی ہیں لیکن دھونس دھمکی قبول نہیں، سینیئر مشیر رہبر معظم
رہبر معظم کے سینئر مشیر نے کہا ہے کہ ایران باوقار، دانشمندانہ اور مصلحت پر مبنی مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر کسی قسم کی زبردستی یا مسلط کردہ شرائط کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔
-
افغان طالبان بھارتی مفادات کیلیے کام کررہے ہیں، پاکستانی وزیر دفاع کا دعویٰ
پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں افغان طالبان در حقیقت بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں۔
-
حماس کا اسلحہ چھین کر دم لیں گے؛ ایران کمزور ہو چکا ہے، ٹرمپ کی خام خیالیاں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد دعوے کیے؛ اُن کا کہنا تھا کہ ایران اب طاقتور نہیں، وینزوئلا کے خلاف اقدامات جائز ہیں، اور اگر حماس اپنا ہتھیار نہ دے تو امریکہ خود اسے غیر مسلح کرے گا۔