16 اکتوبر، 2025، 12:29 PM

دفاعی تیاریاں بڑھانے اور سرحد پر دفاعی زون بنانے کی اشد ضرورت ہے، مادورو

دفاعی تیاریاں بڑھانے اور سرحد پر دفاعی زون بنانے کی اشد ضرورت ہے، مادورو

ونزوئیلا کے صدر نکولاس مادورو نے امریکہ کی حالیہ دھمکیوں اور سی آئی اے کی خفیہ سرگرمیوں کے بعد اعلان کیا ہے کہ ملک اپنی جامع دفاعی تیاریوں کو دوگنا کرے گا اور سرحدی ریاستوں میں نئے دفاعی زون قائم کیے جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ونزوئیلا کے صدر نکولاس مادورو نے امریکہ کی حالیہ مداخلت اور خفیہ کارروائیوں کے خدشات کے بعد اعلان کیا ہے کہ ملک اپنی دفاعی تیاریوں کو دوگنا کرے گا اور سرحدی صوبوں میں نئے جامع دفاعی زون قائم کیے جائیں گے۔

مادورو نے کہا کہ ونزوئیلا آج دنیا کے سامنے عزت، امن پسندی اور سخت کوشی کی مثال بن کر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی قومی سلامتی پر اعتماد ہے، لیکن حالات کے پیش نظر دفاعی آمادگی کو مزید مضبوط کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کل سے کولمبیا کی سرحد سے متصل تاچیرا، آپورے اور آمازوناس ریاستوں میں نئے دفاعی زونز کا قیام شروع کیا جائے گا، تاکہ عوامی مزاحمت اور دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کو ونزوئیلا میں خفیہ اور مہلک آپریشنز کی اجازت دے دی ہے، جب کہ امریکی فوج بھی مختلف حملہ آور منصوبوں پر غور کر رہی ہے۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ ان کے حکم پر امریکی فورسز نے ونزوئیلا کے ساحل کے قریب ایک کشتی پر حملہ کیا، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ ان کے مطابق کشتی منشیات لے جا رہی تھی۔

گزشتہ ستمبر سے اب تک امریکہ پانچ مرتبہ اسی بہانے ونزوئیلا کی کشتیوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔

News ID 1935964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha