مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہے کہ ایران کو امریکہ اور اسرائیل سے کوئی خوف نہیں۔ بہترین نظام تعلیم کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اصفہان میں ملک بھر کے اعلی تعلیمی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی یا ناکامی کا 90 فیصد انحصار اس کے اعلیٰ منتظم پر ہوتا ہے۔ اگر کوئی ادارہ کامیاب ہو، تو اس کا سربراہ اصل کردار ادا کرتا ہے، اور اگر ناکام ہو، تو سب سے پہلے اسی کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ جیسے دینی تعلیمات میں قیامت کے دن معاشرے کی بڑی ذمہ داری علماء پر ہوگی اور باقی طبقات ان کے ساتھ اجر یا گناہ میں شریک ہوں گے؛ اسی طرح اگر کسی ادارے میں خرابی ہو تو سب سے پہلے نگاہ اس کے منتظم پر ہونی چاہیے۔
صدر نے مزید کہا کہ میں امریکہ یا اس کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا مجھے اندرونی اختلافات سے خوف ہے۔ اگر ہم متحد ہوں تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ ہمیں ایران کو تعمیر کرنا ہے اور اپنے بچوں کی تعلیم کو بہترین انداز میں بدلنا ہے تاکہ ہم طاقت کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔ تمام منتظمین کو میدان میں آنا ہوگا تاکہ ملک کی تعمیر ہو۔
ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ منتظمین کا کردار معاشرے کے مستقبل کی تشکیل میں اہم ہے۔ ہمیں خود آغاز کرنا ہوگا۔ آپ کا طرزِ عمل، کوششیں اور نگرانی آئندہ منتظمین، طلبہ اور عوام کے لیے ایک بڑا سبق ہیں۔
آپ کا تبصرہ