8 نومبر، 2009، 12:17 PM

برطانیہ

برطانیہ کے 64 فیصد لوگ افغانستان سے برطانوی فوج کو واپس بلانے کے حق میں ہیں

برطانیہ کے 64 فیصد لوگ افغانستان سے برطانوی فوج کو واپس بلانے کے حق میں ہیں

برطانیہ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان جنگ کی عوامی حمایت میں واضح کمی آئی ہے اور 64 فیصد شہریوں کی رائے میں افغانستان کی جنگ جیتنا ممکن نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان جنگ کی عوامی حمایت میں واضح کمی آئی ہے اور 64 فیصد شہریوں کی رائے میں افغانستان کی جنگ جیتنا ممکن نہیں ہے۔

برطانیہ کے سرکاری ٹیلی وژن کےایک سیاسی پروگرام کے لیے کیے گئے سروے میں حصہ لینے والوں میں سے 63 فیصد نے افغانستان سے برطانوی فوج کی فوری واپسی کے حق میں جبکہ 31 فیصد نے مخالفت میں رائے دی ہے۔سروے میں شامل52 فیصد لوگوں کی رائے میں افغانستان کے صدارتی الیکشن میں ہونے والی بدعنوانی کے بعد افغان جنگ کی حمایت کاجواز نہیں بنتا ہے۔ افغان جنگ پر آنے والی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے سروے کے چیف ایگزیکٹو اینڈریو ہاکنز کا کہنا ہے کہ لوگوں کے خیال میں افغان جنگ وزیر اعظم گورڈن براؤن کے لیے ایسے ہی ثابت ہو گی جیسے سابق وزیر اعظم ٹونی بلئیرکے لیے عراق جنگ ثابت ہوئی تھی ۔

 

News ID 979127

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha