3 مارچ، 2009، 8:43 PM

سعودالفیصل

سعودی عرب کے وزير خارجہ کا ایران کے خلاف مذموم بیان

سعودی عرب کے وزير خارجہ کا ایران کے خلاف مذموم بیان

سعودی عرب کے وزير خارجہ سعودالفیصل نے قاہرہ میں عرب یونین کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں عرب ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحدہ کرنے کے بجائے ایران کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ سعودالفیصل نے قاہرہ میں عرب یونین کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں عرب ممالک کو اسرائیل کے خلاف متحدہ کرنے کے بجائے ایران کے خلاف متحد ہونے کی دعوت دی ہے۔ فیصل نے کہا کہ عرب ممالک اپنے اختلافات ترک کرکے ایران کے چیلنج کا مشترکہ طور پر جواب دینے کے لئے متحد ہوجائیں  سعود الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب نے شام کے ساتھ قریبی روابط برقرار کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور مصر نے فلسطینی کی 22 روزہ جنگ میں اسرائیل کا بھر پور تعان دیا تھا اور آج بھی عربوں کو اسرائیل کے سامنے تسلیم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔سعودی عرب اور مصر اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ مل کر اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

News ID 843049

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha