مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر پرویز داؤدی اور روس کے وزیر اعظم ولادیمیر پوٹن نے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں باہمی ملاقات میں دونوں ممالک کے روابط کو توسیع دینے کے سلسلے میں گفتگو کی ہے۔
ایران کے نائب صدر نے ایران اور روس کے درمیان تعلقات کے فروغ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا پوٹن کے دورہ ایران کے دوران ایرانی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعددونوں ممالک کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔ داؤدی نے کہا کہ ایران اور روس دونوں کی طاقت علاقائی اور عالمی تعادل کو برقرارکھنے کے لئے بہت ہی اہم ہے۔
روس کے وزير اعظم پوٹن نے بھی اس ملاقات میں ایران کی شانگہای تنظیم میں رکنیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ایران اور روس کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی اور کہا کہ دونوں ممالک کے پاس روابط کو فروغ دینے کے لئےاچھے مواقع موجود ہیں ۔
آپ کا تبصرہ